ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن احمد شوبانی نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔احمد شوہانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے کی سکیورٹی،علاقائی ممالک کے توسط سے انجام پانی چاہئیے خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر تاکید کی۔احمد شوہانی نے بحیرہ عمان میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کو،ایران کی عظمت و طاقت قراردیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سمندر میں ایران کی موجودگی،دنیا خاص طور سے مسلمان ملکوں کیلئے امن و دوستی اور تسلط پسند طاقتوں کی ہر قسم کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پیغام ہے۔............./242
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405428
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔